حضرت ابراہیم بن ادہم کے پڑوسی لوہار کا واقعہ

 

حضرت ابراہیم بن ادہم کے پڑوسی لوہار کا واقعہ

حضرت ابراہیم بن ادہم کے پڑوسی لوہار کا واقعہ

حضرت ابراہیم بن ادہم رحمة الله علیہ کے پڑوس میں ایک لوہار رہتا تھا۔ دن بھر کام کرتا اور عصر کے بعد بنایا ہوا کام بیچ کر لاتا تب کھاتا پیتا اور پھر عشاء کے بعد تھک ہار کر سورہتا جبکہ حضرت ابراہیم بن ادھم دن کو روزے رکھتے اور رات بھر قیام کرتے۔ وہ لوہار حضرت ابراہیم بن ادھم کودیکھ دیکھ کر حسرت کیا کرتا اللہ میاں میری بیوی بال نہ ہوتے تو میں بھی اسی طرح تیری عبادت کیا کرتا۔

جب ان دونوں کا انتقال ہوگیا تو کسی نے خواب میں دیکھا کہ دونوں جنت میں سیر کررہے ہیں مگر لوہار آگے ہے اور حضرت ابراہیم بن ادھم پیچھے ہیں۔

 دیکھنے والے کو تعجب ہوا تو اس نے اس وقت کسی بزرگ سے یہ ماجرا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ ضرور وہ کوئی عمل ایسا کرتا ہوگا کہ اس کا رتبہ بڑھ گیا۔

وہ اس لوہار کی بیوی کے پاس آیا اور پوچھا کہ وہ کیا کر تا تھا ؟ اس نے کہا کہ دن کو کام کرتا اور اس فرض نماز ادا کیا کرتا تھا۔

پوچھا اور کوئی بات اس کی بیوی نے سوچ کر کہا کہ ہاں! ایک بات کی کہ وہ حضرت ابراہیم بن ادھم کو عبادات میں مشغول دیکھ کر دل ہی دل میں حسرت کیا کرتا تھا کہ کاش یہ بال بچے نہ ہوتے تو میں بھی اسی طرح عبادت کرتا۔

وہ بزرگ بولے کہ اس کا یہ عمل الله کو پسند آ گیا اور اس کی حسرت کا ثواب حضرت ابراہیم ابن ادہم کے کل سے بڑھ گیا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
https://vast.yomeno.xyz/vast?spot_id=53556